ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل بی جےپی میں عدم اطمینانی کا دور : امیدوار کے پرچہ نامزد گی کے دوران اہم اور سنئیر لیڈران غائب

بھٹکل بی جےپی میں عدم اطمینانی کا دور : امیدوار کے پرچہ نامزد گی کے دوران اہم اور سنئیر لیڈران غائب

Mon, 23 Apr 2018 22:12:13    S.O. News Service

بھٹکل:23/اپریل (ایس او نیوز)پیر کو بی جے پی امیدوار سنیل نائک جب پرچہ نامزدگی کے لئے ہزاروں حمایتوں کے ساتھ روڈ شو کرتے ہوئے نکلے تو سابق وزیر اور بی جے پی لیڈران شیوانند نائک، سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، بھٹکل کے ہندو برانڈ لیڈر اور بی جےپی ضلعی نائب صدر گوند نائک کا نظر نہ  آنااورپروگرام کے بالکل آخر میں ایشورنائک کا جھلک دکھلا کر غائب ہوجانا ،بی جےپی کی حالیہ صورت حال کو واضح کرتے ہیں۔ اور بی جےپی کے متعلقہ لیڈران کی عدم اطمینانی کو ظاہر کرتی ہیں۔ بھلے ہی سینکڑوں کی تعداد میں سنیل نائک نے روڈ شو کےذریعے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی ہو، مگر اہم لیڈران کی غیر موجودگی  سے یہ سوال ضرور پیدا ہورہا ہے کہ  اندرون پارٹی میں کیا  سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے ؟

بھٹکل  حلقہ سے ٹکٹ دینے میں مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کی رائے کو اہمیت دئیے جانےکی بات ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ مگر سوال پیدا ہورہا ہے کہ کہیں اننت کمار ہیگڈے کا یہی کھیل ان کے لئے پاؤں کی زنجیر تو نہیں بن گیا ہے ؟ کیا متعلقہ لیڈران کی عدم اطمینانی کے لئے یہی اہم وجہ سبب تو نہیں ہے ؟ فی الحال معاملہ سلجھتا نظر نہیں آرہاہے، کیونکہ مانا جارہا تھا کہ پرچہ نامزدگی کے وقت برائے نام ہی سہی یہ لیڈران اپنی حاضری دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اپنے حمایتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اکھاڑے میں اترے سنیل نائک ، اننت کمار ہیگڈے پر انحصار کئے ہوئے ہیں ، اب دیکھنا ہے کہ اننت کمار ہیگڈے انتخابی سیاست میں جیت کےلئے کس طرح کی چال چلتے ہیں۔


Share: